ہائی کورٹ نے یوگی حکومت کے احکامات کودوبارہ نافذ کیا اور کہاکہ قومی ترانہ مدرسوں میں’لازمی ‘ ہے۔

نئی دہلی۔ الہ آبا دہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے روزیوگی ادتیہ ناتھ کی اترپردیش حکومت کے احکامات جس میں مدرسوں کے اندر قومی ترانہ قراردیاگیاتھا ‘کا احیاء عمل میں لایا ہے۔عدالت نے کہاکہ ہر کسی پر قومی ترانے او رقومی پرچم کا احترام لازمی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق عدالت نے حکم دیا ہے کہ ہر مدرسہ میں قومی ترانہ گانا لازمی ہے ۔

آلہ آباد ہائیکورٹ نے مدرسوں کو قومی ترانے گانے کے ضمن میں باز رکھنے کی ایک درخواست کو بھی مسترد کردیا۔

یوگی حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے تمام مدارس میں قومی پرچم لہرانے او رقومی ترانہ گانے کو لازمی قراردیا تھا۔