ہائیکورٹ نے تیج پال کی درخواست کو مسترد کردیا

پاناجی۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تہلکہ کے سابق ایڈیٹر انچیف ترون تیج پال کو اس وقت شدید جھٹکہ لگا جب بامبے ہائیکورٹ آج ان کی درخواست کو مسترد کردیا۔ اس درخواست میں عدالت سے خواہش کی گئی تھی کہ ان کے خلاف عصمت ریزی اور دیگر الزامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔ ایک سابق خاتون ساتھی کی جانب سے ان کے خلاف عائد کردہ الزامات کے علاوہ عصمت ریزی کا بھی الزام ہے۔ تیج پال کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جسٹس لوتن سارا دیسائی نے احساس ظاہر کیا کہ تحت کی عدالت کے فیصلہ میں کوئی مداخلت نہیں کی جائے گی۔ عدالت نے تعزیرات ہند کی دفعہ 354 ، 376، 376(2) کے تحت ترون تیج پال کے خلاف الزامات وضع کئے ۔ بعدازاں کرائم برانچ نے اس کیس میں مزید دیگر دفعات کا اضافہ کیا۔