گوگل کے ملازمین کا خواتین سے سلوک کیخلاف بطو راحتجاج واک آؤٹ

سان فرانسسکو ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گوگل کے سینکڑوں انجینئر اور دیگر کارکن دنیا بھر میں جمعرات کے دن اپنی ملازمتوں سے انٹرنیٹ کمپنی کے دانستہ طور پر ایگزیکیٹیوز کے جنسی ہراسانی کی متاثرہ خواتین کے ساتھ برے رویے کے خلاف بطور احتجاج واک آؤٹ کرگئے۔ یہ مردوں کی جانب سے خاتون ماتحتوں کی کاروباری، تفریحی اور سیاسی پیشوں میں جنسی استحصال کے خلاف احتجاج تھا۔ سریکان ویلی کی خواتین بھی اکثر اپنے مرد ساتھیوں کے غلبہ سے بیزار ہیں۔