گولڈ میڈلسٹ ایم بی اے گرایجویٹ سرقہ کے الزام میں گرفتار 

حیدرآباد: شہرمیں ایک ایم بی اے گرائیجویٹ کو چوری کے الزام میں پکڑلیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ریاست آندھراپردیش کے پرکاشم ضلع کا رہنے والا ایم ومشی کرشنا سرقہ کے ۲۳؍ معاملات میں مجرم پایا گیا ۔ ملزم ومشی کرشنا گولڈ میڈیلسٹ بھی ہے ۔

اس نے عیش کی زندگی بسر کرنے کیلئے سرقہ کی وارداتیں انجام دینا شروع کیں ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے دیڑھ لاکھ روپے نقد اور 800گرام سونا ضبط کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم زیادہ تر ان مکانات کو نشانہ بنایا کرتا تھا جو مقفل ہوتے ہیں ۔