گورکھپور کے سابق ڈی ایم کو پرنسپل سکریٹری بنانا چاہتے ہیں یوگی ادتیہ ناتھ

نئی دہلی: اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ مرکز کو درخواست پیش کی ہے کہ یوپی کیڈر کے ائی اے ایس افیسر اویناش کمار اوستھی کو واپس طلب کیاجائے اور وہ چاہتے ہیں کہ اوستھی کو پرنسپل سکریٹری مقرر کریں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ادتیہ ناتھ اوستھی کی خدمات سے استفادہ اٹھانا چاہتے ہیں جو فی الحال یونین منسٹری آف سوشیل جسٹس اور ایمپاورمنٹ کے جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے اپریل 2013سے کام کررہے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاعات کے بموجب ’’ ادتیہ ناتھ اوستھی کو اپنا پرنسپل سکریٹری مقرر کرنا چاہتے ہیں اوراس کے متعلق کاروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

اوستھی کانپور ائی ائی ٹی سے گریجوئٹ ہیں انہوں نے اترپردیش حکومت کے مختلف محکموں بشمول ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آف للت پور‘ اعظم گڑ‘ بدایوں‘ فیض آباد‘ وارناسی‘ میرٹھ اور گورکھپور کی حیثیت سے خدمات انجام دئے ہیں۔