گوا کے چیف منسٹر پریکر نے کہاکہ’بیف کی قلت نہیں ہے‘

نئی دہلی: منوہر پریکر نے منگل کے روز اسمبلی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے بھروسہ دلایا کہ ریاست میں بیف موثر انداز میں سربراہ کیاجائے گا۔ریاستی اسمبلی میں خطاب کے دوران چیف منسٹر پریکر نے کہاکہ’’ ہم نے کرناٹک کے بلگام اور دیگر ریاستوں سے بیف کی برآمد پر روک نہیں لگائی ہے‘ یہاں پر بیف کی قلت ہرگز نہیں ہے۔

میں نے پڑوسی ریاستوں سے آنے والے بیف کی جانچ کو یقینی بنانے کاکام بھی کررہاہو ں اور یہ کام اس کو انجام دینے والے ڈاکٹرس کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گوا کے سرکاری مسلخ جو پانڈہ کے گوا میٹ کامپلکس میں واقع ہے میںیومیہ 2,000کیلو بیف کاٹا جاتا ہے۔ پریکر نے کہاکہ ’’ بیف کی مجوزہ قلت کی وجہہ سے کرناٹک سے ہم نے ملاقات کی ہے‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ’’ حکومت نے گوا میٹ کامپلکس میں پڑوسی ریاستوں سے ذبیحہ کے لئے جانور لانے پر کسی قسم کا امتناع عائد کرنے کا کوئی منشاء نہیں ہے‘‘۔ تاہم ان کی تقریر کا اسمبلی میں کانگریس کے ساتھ رکن پارلیمنٹ راجیو شکلا نے بھی خیر مقدم نہیں کیا انہوں نے مذاق اڑاتے ہوئے کہاکہ اس قسم کے بی جے پی چیف منسٹر کی جانب سے بیان دیاجانا تعجب خیز ہے۔پورے گوا میں بیف کا استعمال کیاجاتا ہے۔