گمبھی راؤ پیٹ میں آشاورکرس کی ہڑتال جاری

گمبھی راؤ پیٹ /30 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کے مطالبہ پر کی جانے والی آشاورکروں کی احتجاجی ہڑتال آج 28 ویں دن میں داخل ہوگئی ہے ۔ گمبھی راؤ پیٹ میں ڈیویژن کی سطح پر کیک جانے والی آشاورکروں نے اپنی ہڑتال کے دوران روزآنہ کچھ نہ کچھ نئے طریقوں سے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو اپنی توجہ مرکوز کروانا چاہتی ہیں تاکہ ان کو دی جانے والی اجرتوں و دیگر مطالعات کی فوراً یکسوئی ہو ۔ لیکن ان 28 روز سے کی جانے والی ہڑتال پر حکومت اور اس کے منتخب نمائندوں کی جانب معنی خیز خاموش پر ہڑتالی ورکرس کو تائید کرنے والے اپوزیشن قائدین سمیت CITU کے قائدین برہمی کا اظہار کر رہیں ہیں ۔ سی آئی ٹی یو قائدین اور ہڑتالی آشا ورکرز کا کہنا ہے کہ 28 دنوں سے ہم خاموشی کے طریقے سے مطالعات کی یکسوئی کی مانگ کر رہے ہیں ۔ حکومت پر اس جانب توجہ دینے کیلئے ایک منٹ کا وقت بھی نہیں ہے ۔ اس موقع پر آشا ورکروں نے کہا کہ ہم مطالبات کی یکسوئی تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔