گمبھی راؤ پیٹ میںمئی ڈے تقریب کی پرچم کشائی

گمبھی راؤ پیٹ۔ یکم مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ میں مئی ڈے تقریب کا بڑے جوش و خروش کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔ سی آئی ٹی یو تنظیم ، تاپی میستری سنگم کے قائدین و کارکنوں نے اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ گاندھی چوک پر سی آئی ٹی یو قائد انجینلو نے پرچم کشائی انجام دی۔ جبکہ تھاپی میستری سنگم کی جانب سے سنگھ کے صدر ایڈوبا نے پرچم لہرایا۔ اس موقع پر سابق زیڈ پی ٹی سی رکن ملوگاری نرسا گوڑ، صدر منڈل کانگریس یگادنڈی سوامی، سرپنچ بھولکشمی نے حمالوں، مزدور یونین کے افراد کو مئی ڈے کی مبارکباد پیش کی۔ جبکہ ملوگاری نرسا گوڑ نے حکومت کی فلاحی اسکیمات کے ذریعہ عام آدمی کو حاصل ہونے والے فائدوں کا ذکر کیا اور کہا کہ حکومت مزدور پیشہ طبقہ کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے کئی ایک اسکیمات کو روبہ عمل لاتے ہوئے ممکنہ طور پر سہولیات فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے درجہ چہارم ملازمین کی جانب سے انجام دیئے جانے والے کاموں کی سراہنا کی اور حکومت کی فلاحی اسکیمات سے استفادہ کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر شنکر گوڑ، گٹہ پلی سرینواس وغیرہ موجود تھے۔