گری راج سنگھ نے کہاکہ بڑے پیمانے پر نسبندی کرنے چاہئے۔ بی جے پی نے کہاکہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے۔

کلکتہ:مرکزی وزیر برائے مائیکراسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزس گری راج سنگھ نے ملک کی بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لئے بڑے پیمانے پر نسبندی کی حمایت کو مستردکرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہاکہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے جس کے لئے پارٹی او رحکومت کچھ نہیں کرسکتی۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر راہول سنہا نے کہاکہ’’ اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے ملک کی آبادی میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔اور بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لئے ‘ ایک شعور بیداری مہم اور اشتہار بازی کی ضرورت ہے۔ این جی اوز اور سیاسی جماعتوں کو اس ضمن میںآگے انے کی ضرورت ہے تاکہ اس ضمن میں شعور بیداری مہم کی شروعات کریں تاکہ بڑھتی آبادی پر قابو پایا جاسکے‘‘۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایمرجنسی (1957-1977)کے دوران عوام نے نسبندی کا خطرناک تجربہ برداشت کیاہے ۔

سنہا نے کہاکہ ’’ حکومت کے پاس ایسا کوئی ایجنڈہ نہیں ہے اور نا ہی پارٹی کچھ کرنا چاہتی ہے مگر حکومت بڑھتی آبادی پرقابو پانے کے لئے عوام کو راغب کروانے اور شعور بیدار کرنے کے حق میں ہے‘‘

۔گری راج نے نوٹ بندی کے بعد بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لئے بڑے پیمانے پر نسبندی کی حمایت کی ہے۔وہ بی جے پی کے دوسرے لیڈر ہیں جنھوں نے ایک ہفتہ کے اندر یہ بات دہرائی ہے۔قبل ازیں سنجے پاسوان نے کہاکہ تھا کہ نسبندی ملک میں بڑھتی آبادی پر قابو پانے میں مدد کریگی۔
PTI