گرودوارہ کے شربت میں گھلا ایکتا کی میٹھاس

عید پر اندرلو ک میں دیکھاسکھوں اور مسلمانوں کا پیار

نئی دہلی۔ عید پر آپسی اتحاد کی ایک مثال اندرلوک علاقے میں دیکھی۔ عید کی نماز ادا کرنے کے بعد سکھوں نے مسلمانوں بھائیوں کو شربت پلاکر عید کی مبارکباد دی۔

اندرلوک میں گرودورارہ شری گرو سنگھ سبھا اور مکہ مسجد آمنے سامنے ہیں۔ لوگوں میں ایک دوسرے کے لئے محبت اور عقیدت ہے۔

اس کی مثال وہاں ہر کوئی دیتا ہے۔یہاں مسلمان او رسکھ دونوں مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔ سبھی ایک دوسرے کے مذہب‘ تہواراور انتظامات کا احترام کرتے ہیں۔

خوشی میں شامل ہونا تو جیسے عادت بن گئی ہے۔ہر سال عید کے دن گرودوارہ سمیتی اور مقامی سکھوں کے اشتراک سے نماز کی ادائیگی کے لئے ائے لوگوں کو شربت بانٹتے ہیں۔

مسلمان بھی سکھوں کے اہم تہوار جیسے گرونانک جینتی پر پرساد کی تقسیم عمل میں لاتے ہیں۔ان کی خوشیوں میں شامل ہوتے ہیں۔

گرودوارہ کمیٹی کے صدر درشن سنگھ چڈا نے بتایا کہ پچھلے کئی سال سے عید پر ہم شرب پلاکر مسلمان بھائیوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔

اس کی تیاری صبح سے ہوجاتی ہے۔ چہارشنبہ کے روز اندرلوک کے لوگوں نے بتایا کہ 1984میں ملک میں ہوئی مخالف سکھ فسادات کے دوران دہلی میں گردواروں کو توڑ تو اس وقت یہاں کے مسلمان گرودوارے کے سامنے ڈھال بن کر کھڑے ہوئے تھے۔