گجرات کے 16سیٹوں پر 200اور 2000ووٹوں میں جیت کا فیصلہ۔

ڈھولکا او رفتح پور جیسے سیٹوں پر این سی پی اور بی ایس پی جیسی چھوٹی پارٹیوں نے اہم ووٹ کھاکر مانو کانگریس کو ہاتھوں سے کامیابی چھین لی ہے۔ چند سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے بھی بڑا کام کیاہے۔
نئی دہلی۔ایک روز قبل سامنے آئے گجرات الیکشن کے نتائج نے ہمت پور‘ پوربندر‘ وجا پور‘ دیودر ‘ ڈانگس‘ مانسااور گودھرا میں سخت مقابلے کا انکشاف ہوا ہے۔

بی جے پی اور کانگریس کا گجرات کے 16سیٹوں پر کانٹے کا مقابلہ ہوا ‘ جہاں پر کچھ سیٹوں میں جیت 200سے 2000کے درمیان درج کی گئی ہے۔ڈھولکا او رفتح پور جیسے سیٹوں پر این سی پی اور بی ایس پی جیسی چھوٹی پارٹیوں نے اہم ووٹ کھاکر مانو کانگریس کو ہاتھوں سے کامیابی چھین لی ہے۔ چند سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے بھی بڑا کام کیاہے۔

مذکورہ اسمبلی سیٹوں پر آخری روانڈ کی گنتی تک کوئی فیصلہ کس کے حق میں جائے گا اس کا پتہ نہیں چل رہا تھا‘ ان سیٹوں میں ہمت نگر‘ پور بندر‘ وجا پور‘ دیودار‘ ڈنگس ‘ ماناسا او رگودھرا شامل ہیں۔ کئی مقامات پر آزا داامیدواروں نے ابتدائی میں بغاوت دیکھائی اور دو بڑی پارٹیوں کے ووٹ کاٹے۔

ریاست کی قبائیلی پٹی ڈانگس میں کانگریس نے بی جے پی کے اپنے حریف کو 768سیٹوں سے شکست فاش کیاتو کاپرڈا جو کہ ایک اور ایس ٹی سیٹ ہے پر کانگریس نے بی جے پی 170ووٹ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے یہ سیٹ چھین لی۔تاہم یہاں پر کم سے کم اٹھ سیٹوں پر کانگریس امیدواروں اپنے حریف امیدواروں سے محض2000ووٹ پیچھے رہے جس میں گودھرا بھی شامل ہیں جہاں پر بی جے پی کے سی کے راؤلاجا نے صرف258ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

گودھرا میں این او ٹی اے( ان میں کوئی نہیں) کا 3050رائے دہندوں نے استعمال کیاجبکہ آزاد امیدوار نے 18,000ووٹ حاصل کرتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کرلیا۔ڈھولکا اسمبلی حلقہ میں کانگریس کو 327ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مجموعی طور سے اس سیٹ پر بھوجن سماج پارٹی اور نیشنل کانگریس پارٹی نے 3,139اور1,198لے کر یقیناًکانگریس کا نقصان کیا۔اسی طرح فتح پور سیٹ پر بی جے پی نے کانگریس امیدوار سے2,711زائد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ این سی پی امیدوار نے 2747ووٹ لئے۔

کانگریس نے بوٹاڈ سیٹ 906ووٹوں سے ہاری جبکہ بی ایس پی نے یہاں سے 966وو ٹ حاصل کئے۔اسی طرح بی جے پی کو کم ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کاپرڈا اسمبلی حلقہ کے علاوہ پارٹی ماناسا سیٹ پر 524ووٹو ں سے ناکام ہوئی اوردیودھر سیٹ پر 972ووٹوں سے پارٹی کوشکست کا سامنا کرنا پڑا۔