گجرات میں کھیت سے مردہ شیرنی برآمد

امریلی، 6 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) گجرات کے ضلع گرسومناتھ میں تلالا کے امبلاش گاؤں سے ایک مردہ شیرنی برآمد ہوئی ہے ۔گر مغربی جنگلی علاقے کے ڈپٹی فاریسٹ افسر دھیرج متل نے یو این آئی کو بتایا کہ تقریبا پانچ سے چھ سال کی اس شیرنی کی لاش گاؤں میں ارہر کی فصل والی کھیت سے برآمد کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ مردہ شیرنی کے جسم پر چوٹ کا کوئی نشان نہیں ہے ۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد موت کی حقیقی وجہ معلوم ہوسکے گی۔مسٹر متل نے کہا کہ وہ ابھی تحقیقات کررہے ہیں کہ مردہ شیرنی کے ساتھ کچھ بچے بھی تھے یا نہیں۔ تاہم، ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔کیس کی تفصیلی تحقیقات کی جائے گی۔