گجرات میں دلتوں کے ساتھ اعلی ذات والوں کی مبینہ مارپیٹ

احمد آباد:پولیس کے مطابق گجرات ے آنند ضلع کے ایک گاؤں میں مردہ گائیوں کے شمشان میں ایک نوجوان اور اس کی ماں کو اعلی ذات والوں پر مشتمل 15افراد کے ایک گروپ نے مردہ گائے کا چمڑا نکالنے پر مبینہ طور پر مارپیٹ کی ہے۔

انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق ضلع آنند کے سوچترا پولیس نے دلتوں کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیاہے‘ کاسو گاؤ ں میں زیادہ تر دلتوں کا انحصار مردہ گائے کے چمڑوں پر ہے۔

قبل ازیں اونا میں دلت نوجوانوں کوبھی مردہ گائے کا چمڑا نکالنے کی کوشش پر مارپیٹ کے بعدقومی سطح پر سیاسی وبال کھڑا ہوگیاتھا۔کشتریہ کمیونٹی( اعلی طبقہ) عام طور پر جس کودربار ی بھی کہاجاتا ہے کہ گاؤ کے روہتا س علاقے میں پہنچے اور مبینہ طور پر متاثرین کے گھر پر حملہ کردیا اور ماں کے ساتھ بھی ہاتھا پائی کی۔

واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیا مگر پولیس اس کی تحقیقات اتوار کے روز شروع کی۔ پولیس نے کہاکہ آنند پولیس نے متاثرین کی جانب سے نشاندہی کے بعد ملزمین کو ایک نوٹس بھی جاری کی ہے۔سپریڈنٹ آف پولیس آنند سوراب سنگھ نے کہاکہ’’ تحقیقات کے لئے ملزمین کو پولیس اسٹیشن طلب کرنے کے متعلق ہم نے ایک نوٹس جاری کی ہے۔

ہم نے متاثرین کے بیان کے مطابق ملزمین کی شناخت کرلی ہے۔ منگل کے روز یوم آزادی اور جنم اشٹمی کے جشن میں بندوبست کے پیش نظر ہم نے چہارشنبہ کے روز ملزمین کو پولیس اسٹیشن طلب کیا ہے۔ملزمین گاؤں میں ہی موجود ہیں اور چہارشنبہ کے روز ہم اس ے پوچھ تاچھ کریں گے۔ وہ بہت جلد گرفتار کرلئے جائیں گے‘‘