گجرات فسادات2002: ہائیکورٹ نے وزیراعظم مودی کو دی گئی ایس ائی ٹی کے کلین چٹ کے خلاف دائر درخواست کو ایچ سی نے مسترد کردیا

احمد آباد۔ ذکیہ جعفری کی ایک درخواست جس میں انہوں نے 2002فسادات میں اس وقت کے چیف منسٹر اور دیگر59لوگوں بشمول پولیس افیسروں‘ بیورکریٹس کو ایس ائی ٹی کی جانب سے دی گئی کلین چٹ کے متعلق نچلی عدالت کے فیصلے پر روک لگانے کا مطالبہ کیاتھا  جس کو گجرات ہائیکورٹ نے جمعرات کے روزکے مسترد کردیا۔

تاہم عدالت نے ذکیہ جعفری کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ اس ضمن میں مزید تحقیقات کے لئے اعلی عدالت سے رجوع ہوسکے ہیں۔ذکیہ جعفری اور تیستا ستلواد کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن کو عدالت نے یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ فسادات میں’’ کوئی بڑی سازش‘‘ انجام نہیں دی گئی تھی۔

دراصل ذکیہ جعفری سابق کانگریس رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ہیں جو 28فبروری سال2002کے روز گلبرگ سوسائٹی میں قتل ہوئے68لوگوں میں شامل تھے جو گودھرا ٹرین واقعہ کے ایک روز بعدپیش ائے واقعہ تھا۔اس وقت نریندر مودی گجرات کے چیف منسٹر تھے۔

ذکیہ جعفری نے درخواست میں مطالبہ میں کہاتھا کہ گودھرا ٹرین واقعہ کے بعد گجرات میں پیش ائے گجرات ہائیکورٹ نے جمعرات کے روز2002فسادات میں 59اور دیگر لوگوں کو ’’ بڑی کریمنل سازش‘‘ میں پارٹی بنائیں۔ جولائی3کے روز جسٹس سونیا گوکھانی نے اس کیس کی سنوائی مکمل کی تھی۔