گجرات الیکشن۔ راہول گاندھی کی ویان پر چڑھ کر ایک لڑکی نے سیلفی نے ویڈیو ہوا وائیرل

بھروچ۔کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی ویان پر چڑھ کر سیلفی لینے میں ایک لڑکی کسی بھی طرح کامیاب ہوگئی۔ مذکورہ ویڈیو جو وائیرل ہوا ہے میں وہ راہول گاندھی کے بلکل قریب پہنچنے کے بعد سیلفی لیتے ہوئے صاف طور سے دیکھائی دے رہی ہے۔

ویان پر سوار ہونے کے بعد لڑکی نے راہول گاندھی سے ہاتھ ملایا اور ان کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لی۔

تاہم اس بات کا اب تک خلاصہ نہیں ہو ا ہے کہ وہ کس طرح مسٹر راہول گاندھی کے قافلے تک پہنچی۔یہاں پر اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ راہول گاندھی گجرات کے بھروچ میں جب روڈ شو کررہے تھے اس وقت مذکورہ سیلفی کا واقعہ پیش آیاتھا