کے سی آر کی کل کلواکرتی آمد

کلوا کرتی ۔ 25 ؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی حلقہ اسمبلی کے ٹی آر ایس امیدوار جئے پال ریڈی کی انتخابی تشہیر کے لئے صدر پارٹی و کارگذار چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی آمد سے جہاں پر وہ اس حلقہ اسمبلی کے آمنگل منڈل مستقر پر جلسہ عام سے آشیرواد سبھا سے پارٹی امیدوار کے حق میں عوام سے ووٹ طلب کریں گے ۔ انہیں زیادہ سے زیادہ ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی کے لئے عوام سے آشیرواد حاصل کریں گے ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ایم ایل اے و سینئر قائد اے کشٹا ریڈی نے عوام الناس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے جلسہ عام کو کامیاب بنائیں ۔ جبکہ چیف منسٹر ٹھیک 10-30 بجے صبح جلسہ عام سے مخاطب ہونے والے ہیں ۔ لہذا عوام 10 بجے تک جلسہ گاہ پہنچ جائیں ۔ اس موقع پر چیرمین بلدیہ سری سلیم وائس چیرمین محمد شاہل ‘ کونسلرس محمو مقبول ‘ مجیب ‘ صادق و دیگر موجود تھے ۔