کے سی آر پر فلاحی کاموں کو فراموش کرنے کا الزام

کریم نگر میں کانگریس ضلع ترجمان پی رمیش کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔/28فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر کے سی آر ہر کام میں کچھ نہ کچھ نقص نکال کر اس کی تمام تر ذمہ داری کانگریس پر ڈال دینا ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔ جتنے ترقیاتی عوامی بہبودی پروگرامس ، پراجکٹس کی کانگریس دور حکومت میں شروعات ہوئی تھی ان سبھی کو غلط ٹھہرانا اور کانگریس کوبدنام کرنا چیف منسٹر نے طریقہ بنالیا ہے ، جسے کوئی بھی عقل مند شخص غلط قرار دے گا۔ کانگریس پارٹی ضلع ترجمان پی رمیش نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد کے زیورات لارڈ وینکٹیشورا مندر میں بھینٹ کئے ہیں یہ رقم کہاں سے آئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تلنگانہ کے حصول کے لئے انہوں نے منت مانگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو بھلا بیٹھے ہیں۔ کودنڈا رام کو اپنے مقصد کے لے کر گھومتے رہے، آج بیروزگاروں کو ملازمت دینے کے وعدے کو پورا کرنے کیلئے کہنے پر کودنڈا رام کی کوشش کو خود غرضی کہتے ہوئے پولیس کے ذریعہ گرفتاری اور پریشان کیا جانا کے سی آر کا خود غرضانہ شاہی طرز عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت کی طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں،گاؤں میں پانی نہیں ہے لیکن شراب مل رہی ہے ، تعلیم کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ خاندانی حکومت چلائی جارہی ہے۔ کے سی آر نے کریم نگر کو لندن، نیویارک جیسا شہر بنادینے، آئنہ کی طرح سڑکیں بنانے کی بات کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اب دیکھ لیں گڑھے پڑے ہوئے ہیں، عوام ایک غلطی کرچکے ہیں دوبارہ غلطی نہیں کریں گے اس کا مجھے یقین ہے۔