کے سی آر اور ہریش راؤ آج پرچے داخل کرینگے

حیدرآباد 13 نومبر ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس سربراہ اور کارگذار چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو آج 14 نومبر چہارشنبہ کو گجویل اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرینگے ۔ اطلاعات کے مطابق اپنا پرچہ داخل کرنے سے قبل کے سی آر امکان ہے کہ کونائی پلی وینکٹیشورا سوامی مندر سدی پیٹ میں صبح 9 بجے پوجا کرینگے ۔ ٹی آر ایس سربراہ گجویل آر ڈی او کے پاس دن میں 2 بجکر 34 منٹ پر اپنا پرچہ داخل کرینگے ۔ ساتھ ہی کارگذار وزیر مسٹر ٹی ہریش راو بھی حلقہ اسمبلی سدی پیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرینگے ۔