کیسرا میں اے ائی اے کا تربیتی ہوائی جہاز کراش ‘ پائلیٹ محفوظ

حیدرآباد/نئی دہلی۔پولیس نے بتایا کہ انڈین ائیر فورس( ائی اے ایف) کا تربیتی ہوائی جہاز حیدرآباد کے قریب کیسرا میں کراش ہوگیا۔راچہ کنڈہ پولیس کمشنر مہیش بھگوات نے پی ٹی ائی کو بتایا کہ مذکورہ ہوائی جہاز کا پائیلٹ محفوظ ہے۔

نئی دہلی میں ائیر فورس کے ایک عہدیدار نے کہاکہ کراش کے وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے ایک کورٹ آف انکوائری ( سی او ایل) کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ’’ آج11:45کے قریب میں کرن ائیرکرافٹ جس نے حیدرآباد کے حکیم پیٹ ائیر فورس اسٹیشن سے تھی روز کی طرح تربیت مشن پر ٹرینی فلائیٹ کیڈٹ کو لا کر آڑان بھری کراش ہوگیا ہے‘ اس واقعہ میں پائیلٹ محفوظ ہے۔

بھگوات نے کہاکہ ائی اے ایف عہدیداروں نے دیکھاکہ پائیلٹ دور پڑا تھا اور ائیرکرافٹ میں کراش کے بعد آگ لگی۔انہوں نے کہاکہ ’’ فائیر عملے کو فوری مقام واقعہ پر طلب کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیاگیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ جہاں پر یہ واقعہ پیش آیاتھا وہ ایک سنسان مقام تھا۔