کیرا میری میں ملیریا سے خاتون فوت

کیرا میری۔/30 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کیرا میری منڈل کے موضع کوٹا میں ملیریا سے ایک خاتون فوت ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب کیرا میری منڈل کے موضع کوٹا کی متوطن  مورکامورے نامی ایک 24سالہ خاتون کو گزشتہ آٹھ یوم سے بخار کی شکایت تھی اور وہ مقامی ڈاکٹروں  سے اس بارے میں رجوع بھی ہوئی تھی لیکن مسلسل آٹھ یوم سے بخار کم نہ ہونے کی صورت میں اس کے افراد خاندان کی جانب سے اتوار کے دن رمس ہاسپٹل عادل آباد کو لے جایا گیا بعد معائنہ وہاں کے ڈاکٹروں نے اس عورت کو ملیریا بخار ہونے کی اطلاع دینے پر اس خاتون کو وہیں شریک کروایا گیا لیکن دوران علاج وہ خاتون فوت ہوگئی۔ موضع کوٹا کے عوام کے مطابق اس موضع کے ہر گھر میں دو تا چار افراد بخار میں مبتلاء ہیں اور یہ موضع تلنگانہ اور مہاراشٹرا کی حکومتوں کے پاس متنازعہ مقام ہونے کی وجہ سے اس علاقہ میں کسی بھی حکومت کی جانب سے بیماریوں سے تحفظ کیلئے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کئے جانے کی شکایات ہیں۔

 

بسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ کیلئے
درخواستیں مطلوب
محبوب نگر۔/30ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شریمتی وجئے لکشمی بائی ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے بسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ برائے تعلیمی سال 2014-15 کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ درخواست فارمس ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر یا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ فارم کی خانہ پُری کے بعد ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے ذریعہ 7اکٹوبر 2015 تک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میں داخل کئے جاسکتے ہیں۔