کیرالا کے دلتوں کو ترغیب دینے بی جے پی مودی کو مدعو کرے گی

نئی دہلی۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ کیرالا کے دلتوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بی جے پی کو وزیراعظم نریندر مودی کی مدد حاصل کرنی ہوگی جو آئندہ ہفتہ 152 ویں یوم پیدائش تقاریب میں حصہ لیں گے جب کہ افسانوی دلت ایان کلی کی یوم پیدائش تقاریب منائی جائیں گی۔ یہ پروگرام 8 ستمبر کو قومی درج فہرست ذاتوں کے بی جے پی مورچہ اور پلیار مہاسبھا کیرالا کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہا ہے جس میں مودی کو بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔ یہ دلت مورچہ کبھی سی پی آئی ایم سے قریب تھا جب کہ بی جے پی کے ریاستی صدر وی مرلی دھرن تھے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس اور سی پی آئی ایم دونوں بی جے پی کو اُونچی ذات والوں کی حامی پارٹی قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایان کلی سے موسوم پروگرام حریف پارٹیوں کے لئے منہ توڑ جواب ہوگا۔ یہ کانگریس اور سی پی آئی ایم دونوں کے لئے ایک دھکہ ثابت ہوگا۔