کیرالا چیف منسٹرکے سر کی قیمت لگانے پر آر ایس ایس لیڈر کو عہدے سے ہٹادیاگیا ۔

نئی دہلی:راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ( آ رایس ایس)کندن چندراوت کے چیف منسٹر کیرالا کا سر لانے والے کسی بھی شخص ایک کروڑ روپئے بطور انعام دینے کا اعلان اس قدر مہنگا پڑا کہ سابق آر ایس ایس کارکن کو جمعہ کے روزان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیاگیا۔

آر ایس ایس نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ’’ کندن جنھوں نے اوجین کے احتجاجی جلسہ عام میں متنازع بیان دیا تھا ان کو آر ایس ایس کی تمام ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے: ڈاکٹر ایم ایم ویدیا‘‘۔

آر ایس ایس نے ایک روز قبل ہی چندروات کے بیان کی یہ کہتے ہوئے مذمت کی تھی کہ ’’ آر ایس ایس تشدد کے کسی بھی نظریہ کی وکالت نہیں کرتی اور ہم اس کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں۔

ہمارے یہ بیان واضح ہے ‘‘یہ بات آر ایس ایس کے ترجمان من موہن ویدیا نے اپنے بیان میں کہی ہے۔مذکورہ سلگتے ہوئے مسلئے پر آر ایس ایس نظریات کے کٹر حامی راکیش سنہا نے کہاکہ یہ سراسر غلط ہے اور کسی بھی قیمت میں قابلِ قبول بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ’’ ہم بھی اس کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں جس طرح کی زبان کا انہوں نے استعمال کیا کہ وہ بلکل غلط ہے۔ قبل ازیں چندراوت نے اوجین کی ایک میٹنگ میں کہاتھا کہ ’’ تین سو آر ایس ایس پرچارک کو قتل کردیاگیا۔

کمیونسٹ کو یہ انتباہ ہے ‘ ہم بھارت ماتا کو تین لاکھ سروں کا تحفہ دیں گے‘‘۔اپنے اسی بیا ن کے دوران چندرات نے کیرالا چیف منسٹر کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپئے مقرر کی تھی۔