کیرالا میں بیف پارٹی کرنے پر ہندو مذہبی لیڈر شنکراچاریہ سوامی نے کانگریس کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا

اتراکھنڈ:منگل کے روز کیرالا میں بیف پارٹی کے انعقاد پر ہندومذہبی لیڈر شنکراچاریہ سوامی سوارپوانند سرسواتی نے جو فی الحال جوشی مٹ میں ٹھرے ہوئے ہیں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جس معاملے کو کانگریس صدر سونیاگاندھی کے پی آر او سے رجوع کریں گے اور نائب صدر کانگریس پارٹی راہول گاندھی سے اس ضمن میں بات کریں گے کہ جانوروں کا ذبیحہ ہندوستانی کلچرکے خلاف ہے اور ہندوستان میں گائے کی تو پوجا کی کی جاتی ہے

۔شنکر اچاریہ جنھوں نے ہندوستان چھوڑو تحریک میں حصہ لیاتھا کہ اس لئے بھی جانے جاتے ہیں کہ ان کے کانگریس کے سیاسی معاملات پر قریبی روابط ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کے کہنے پر کانگریس ورکرس جنھوں نے بیف پارٹی منعقد کی تھی کے خلاف سخت ایکشن لیاگیا ۔

ڈیلی ہنڈ کی رپورٹ کے مطابق لکھنو میں بابری مسجد انہدام مقدمہ کیس کے متعلق بات کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ جب اس مقام پر کھدوائی کی تب وہا ں کوئی مسجد موجود نہیں تھے اور مند ر کے باقیات وہاں پر دستیاب ہوئے۔