کھولتے پانی سے جھلسنے والی لڑکی فوت

حیدرآباد ۔ /12 ستمبر (سیاست نیوز) گولکنڈہ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں کھولتے ہوئے پانی سے جھلس جانے والی کمسن لڑکی زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 6 سالہ نزہت بیگم دو دن قبل اپنے پھوپھو کے مکان میں کھیلنے کے دوران گرم پانی جسم پر گرنے سے جھلس گئی تھی اور دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ علاج کے دوران آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔
اور فوت ہوگئی ۔ پولیس گولکنڈہ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ۔