کڑپہ میں دارالقضاء والافتاء کا قیام

کڑپہ ۔ 31 ۔ جولائی ( سیاست نیوز ) مسلمانوں کو چاہئے کہ اپنے اختلافی مسائل کا حل اسلام کے مطابق حاصل کر کے اس پر عمل کریں ۔ اس مقصد کیلئے مورخہ 3 اگسٹ 2014 ء بروز اتوار صبح 9 بجے برائے علماء خصوصی جلسہ بمقام جامعۃ الصالحات کڑپہ ہوگا اور بعد نماز مغرب برائے عوام بمقام کلا چھیترم ون ٹاون کڑپہ افتتاحی جلسہ ہوگا ۔ جس کی صدارت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ( سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ، جنرل سکریٹری اسلامک فقہ اکیڈیمی انڈیا ، ناظم المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد ) کی ہوگی ۔ صبح کے وقت میں علماء سے آپ کا کلیدی خطاب ہوگا ، اور بعد نماز مغرب عوام سے خطاب عام ہوگا ۔ اس جلسہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا جعفر باشا ( امیر شریعت آندھراپردیش ) شریک ہوں گے ۔ اور بعض مقامی علماء کے بھی خطابات ہوں گے ۔ اس جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے مورخہ 31 جولائی 2014 ء مطابق 3 شوال المکرم 1435 ھ جامعۃ الصالحات کڑپہ کے ہال میں علاقائی علماء کی خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مولانا سید مصطفی حسین بخاری ، مولانا اکبر علی رشادی ( کنوینر دارالقضاء کڑپہ ) جناب شیخ اسحاق علی ( صدر کڑپہ اسلامک ویلفیر سوسائٹی کڑپہ ) مولانا مفتی مصطفی عبدالقدوس ندوی ( ناظم جامعۃ الصالحات کڑپہ ) مولانا عبدالودودندوی ( ناظم تعلیمات جامعۃ الصالحات کڑپہ ) مولانا نذیر احمد رشادی ( پلی وندلہ ) مولانا مفتی عبدالقدس قاسمی ( پروڈوٹور ) مولانا بشیر احمد جامعی ( ویم پلی ) مولانا ایوب باقوی ( کوڈور ) مولانا قاضی شرف الدین عمری ( رائچوٹی) مولانا عبدالہادی قاسمی (بدویل ) مولانا مفتی عبدالجبار ( کڑپہ) جناب محمد حنیف ڈسٹرکٹ ایڈوکیٹ ( کڑپہ ) وغیرہ حضرات شریک ہوئے ۔