کٹھوعہ عصمت دری او رقتل کا معاملہ : ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کی حکم

نئی دہلی : کٹھوعہ کے ایک مندر میں معصوم بچی کی آبروریزی او رقتل معاملہ میں سپریم کورٹ نے جمو ں وکشمیر پولیس کو جہاں ۸؍ ہفتوں کے اندر چارج شیٹ داخل کرنے کاحکم دیا ہے وہیں ملزمین کو کٹھوعہ سے پنجاب کے گروداس پور جیل منتقل کرنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔

اس کے علاوہ عدالت عظمیٰ نے ملزموں کو یہ رعایت بھی دی ہے کہ وہ ٹرائیل کورٹ کے کسی بھی حکم کے خلاف پنجاب اورہریانہ ہائی کورٹ میں اپیل کرسکتے ہیں ۔چیف جسٹس دیپک مشرا ، جسٹس ڈی وائی چوڑا اورجسٹس اندوملہوترا پر مشتمل بنچ نے یہ حکم جاری کیا ہے ۔

بنچ نے پنجاب او ر جموں کشمیر کی حکومتوں کو معاملے کی سماعت کرنے والے ٹرائیل کورٹ کے جج او رسرکاری وکیل کو تحفظ فراہم کرنے کی بھی ہدایت د ی ہے ۔