کٹھواکشمیر میں 100 مثالی مراکز رائے دہی اور 70 سہولتی

جموں 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت جموں و کشمیر نے 100 مثالی مراکز رائے دہی اور 70 سے زیادہ رائے دہندوں کو سہولت فراہم کرنے کے کاؤنٹر ریاست کے سرحدی ضلع کٹھوا میں قائم کئے ہیں۔ 100 سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ اِس ضلع میں رائے دہندہ دوست سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں تھے۔ جن میں بیٹھنے کا انتظام، پینے کے پانی، صفائی، خصوصی رائے دہندوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کو مدد فراہم کرنا شامل ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال نے آج کہاکہ اِسی طرح مراکز رائے دہی کی سطح سے رائے دہی کے بارے میں شعور بیدار کیا جائے گا۔ مختلف خصوصی انتخابی مہمات چلائی جائیں گی جن میں 70 سے زیادہ رائے دہندہ سہولتی کاؤنٹرس کا قیام بھی شامل ہے۔ ضلع رام بن میں ایک لاکھ 63 ہزار رائے دہندوں نے اپنے نام درج کروائے ہیں۔ جموں کے چیف الیکٹورل آفیسر نے کہاکہ 163974 رائے دہندوں میں 75445 خاتون رائے دہندے شامل ہیں جو ضلع رام بن کے 218 مراکز رائے دہی پر اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔ 85902 رائے دہندوں میں 35799 خاتون رائے دہندے بنیہال حلقہ کے 97 مراکز رائے دہی پر اپنے ووٹ دیں گے۔