کوہلی اہم ریکارڈ بنانے سے محروم

لندن ۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں کھیلے اپنے پہلے میچ میں بھلے ہی ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دی ہو لیکن کپتان ویراٹ کوہلی ایک ایسا ریکارڈ بنانے سے چوک گئے جو وہ اب کبھی نہیں بنا پائیں گے۔ دنیا کے سرفہرست کھلاڑیوں میں سے ایک کوہلی نے 2011 اور2015 ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں سنچری بنائی تھی اگر وہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے میچ میں بھی سنچری بنا دیتے تو ان کے نام ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں تین سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بن جاتا۔کوہلی نے 2011 کے ورلڈ کپ میں میرپور میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے پہلے مقابلہ میں سنچری بنائی تھی۔ وہیں 2015 کے ورلڈ کپ میں ایڈیلیڈ میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے ہندوستان کے پہلے میچ میں بھی انہوں نے 107 رن بنائے تھے تاہم وہ تیسری مرتبہ یہ کارنامہ انجان نہیں دے پائے ۔