کوچی میں بوڈو عسکریت پسندوں کی گرفتاری

تھرواننتاپورم 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تین بوڈو جنگجوؤں کو جمعرات کو کوچی میں کنا تھانڈا سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہاکہ ممنوعہ نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈو لینڈ کے تین کیڈرس کوچی میں الووا کے قریب مقیم تھے اور منور میں ایک فیکٹری میں کام کررہے تھے۔ آسام پولیس کی اطلاع کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ ان تینوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے اور انھیں آسام پولیس کے حوالہ کیا جائے گا۔