کنہیا کو بیگو سرائی دینے کی تیاری ‘ سی پی ائی ’’کم سے کم‘‘ چار سیٹوں چاہتی ہیں۔

سی پی ائی اسٹیٹ سکریٹری ستیا نارائن سنگھ نے انڈین ایکسپر یس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ہماری مرکز قائد ڈی راجہ نے آر جے ڈی چیف لالو پرساد یادو سے ملاقات کی ہے ۔ انہوں نے اس ملاقات کے دوران چار سیٹیں کا حوالہ دیاتھا‘‘۔

پٹنہ۔ عظیم اتحاد کی زیر قیادت آر جے ڈی کو انتباہ دیتے ہوئے ہفتہ کے روز کہاکہ اگر وہ عظیم اتحاد کا حصہ بنتے ہیں تو ’’ چار سیٹوں سے کم‘‘ کسی بات کو قبول نہیں کیاجائے گا اور جے این یو اسٹوڈنٹ یونین صدر کنہیا کمار کو بیگو سرائی سے امیدوار بنانے کی تمام تر تیاروں کے متعلق بھی وضاحت کردی ہے۔

سی پی ائی اسٹیٹ سکریٹری ستیا نارائن سنگھ نے انڈین ایکسپر یس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ہماری مرکز قائد ڈی راجہ نے آر جے ڈی چیف لالو پرساد یادو سے ملاقات کی ہے ۔

انہوں نے اس ملاقات کے دوران چار سیٹیوں کا حوالہ دیاتھا۔یہ ہماری بیگوسرائی‘ کھاگاریہ ‘ مدھوبانی‘ بنکا‘ موتھیری او رگیا پر تیاریوں کے باوجود ہے ۔ مگر ایک بات یقینی ہے کہ ہم بیگوسرائی سے کسی بھی قیمت پر کنہیا کمار کو اپنا امیدوار بنائیں گے ‘‘ ۔

مرکزی قیادت کی جانب سے کنہیا کمار کے نام پر حامی کے متعلق استفسار پر سنگھ نے کہاکہ ’’ریاستی یونٹ نے ان کے نام کی سفارش کی ہے اور اس کو عام طور پر سنٹر کمیٹی کی جانب سے قبول کرلیاجاتا ہے ۔ اس طرح کے معاملات پر بات چیت کے لئے ہماری سنٹرل کمیٹی کا اجلاس6مارچ کو مقرر کیاگیاہے‘‘۔

دیگر ناموں کی تجویز جو سی پی ائی کو دی گئی ہے اس میں ستیا نارائن سنگھ کھاگارائی‘ سنجے کمار بانکا‘ رام نریش پانڈے مدھوبن اور شالینی ( سابق ایم پی مدھوکر کی بیٹی)موتی ہاری سے متوقع امیدوار ہیں۔

سی پی ائی کے ریاستی سکریٹری نے کہاکہ چار سیٹوں پر مقابلے ان کا مطالبہ حق بجانب ہے کیونکہ 1962سے ان سیٹوں پر پارٹی جیت حاصل کرتی آرہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ’’ ہماری بائیں بازو جماعتیں نے عظیم اتحاد تشکیل پانے کی صورت میں چھ سیٹو ں پر مقابلہ کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے‘‘۔