کنہیاکمار کی کار پر دائیں بازو کارکنوں کا حملہ 

اندور: چہارشنبہ کے روز اسٹوڈنٹ لیڈر کنہیا کمار کی کار پر اندور میں دائیں بازو کارکنوں پتھراؤ کیا جس میں وہ بال بال بچے۔ایک تقریب سے واپسی کے دوران ان کی کار پر حملہ کیاگیا۔

ٹائمز آف انڈیا میں شائع خبر کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنہیا کمار نے کہاکہ حملے9:30کے قریب پیش ائے جس میں کار کے دائیں کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا‘ انہوں نے مزید کہاکہ حملے کے دوران ڈاکٹر رائے میرے ساتھ موجود تھے۔

یہا ں اس بات کا بھی تذکرہ ضروری ہے کہ کچھ دن قبل دائیں بازوکارکنوں نے آنند موہن ماتھر ایڈیٹوریم کے باہر احتجاجی دھرنا منظم کیاتھا جہاں پر کنہیا کمار کا تقریر کرنے والے تھے۔

پولیس کو انہیں منتشر کرنے کے لئے ہلکی طاقت کا استعمال بھی کرنا پڑا تھا۔واقعہ کے متعلق پولیس نے کہاکہ اس ضمن میں اب تک کوئی شکایت نہیں کی گئی ہے ‘ شکایت ملنے کے بعد کاروائی کی جائے گی