کمارا سومی پانچ سال کے لئے چیف منسٹر رہیں گے‘ کانگریس کی منظوری

نئی دہلی۔ توقع ہے کہ کانگریس اور جنتا دل ( یس) جمعہ کے روز کرناٹک میں اتحادی حکومت کے معاہدے کے لئے اقتدار کی تقسیم کا اعلان کریں گے‘ او رساتھ میں کمارا سوامی پانچ سال کی مکمل معیاد کے لئے چیف منسٹر کے عہدے پر فائز رہیں گے اور دونوں پارٹیاں 2019کا لوک سبھا الیکشن ساتھ میں لڑیں گے۔اہم وزراتوں میں فینانس جے ڈی( یس) کے پاس رہے گا جبکہ ہوم منسٹری کانگریس کے ہاتھ میں ہوگی۔

جے ڈی(یس) سکریٹری جنرل دانش علی نے ٹی او ائی سے کہاکہ’’ پانچ سال تک مستحکم حکومت چلانے کیلئے درکار ضرورتوں کی تکمیل کے متعلق تحریری معاہدے پر یہ اعلان مشتمل ہے۔اسی وجہہ سے تاخیر ہوئی ہے۔

ہم چاہتے ہیں ہر چیز تحریرمیں تاکہ حکومت کماری سوامی کی چیف منسٹری میں مکمل معیاد تک آسانی کے ساتھ کام کرسکے‘‘۔

جمعرات کے روز کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال اور جے ڈی ( ایس) کے علی نے قومی راجدھانی دہلی میں پانچ مرحلوں کی بات چیت کے بعد جمعرات کے روز بنگلور روانہ ہوئے تاکہ مقامی لیڈران سے قطعی مشاورت کی جاسکے۔

چہارشنبہ کے رات کانگریس صدر راہول گاندھی کانفرنس کال کے ذریعہ اس بات چیت کا حصہ بنے تاکہ معاملات کو حل کیاجاسکے۔ وینو گوپال نے کمارا سوامی کے ساتھ بھی مشاورت کی ۔ اجلاس کو جانے سے قبل چیف منسٹر نے کہاکہ جمعہ کے روز پورٹ فولیو کی تفصیلات کا اعلان کیاجائے گا۔

چیف منسٹر نے عہدوں کو لے کر کانگریس اورجے ڈی( ایس) کے درمیان میں تنازعات کو بے تکی باتیں قراردیاہے۔