کلبورگی قتل کیس میں نئی گرفتاریاں

بنگلورو۔ اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم(ایس ائی ٹی) نے ایم ایم کلبورگی قتل معاملہ میں جمعہ کے روز نئی گرفتاریاں انجام دی ہیں۔

گرفتار کئے گئے کی شناخت ہبلی کے رہنے والے کرشنا مورتی کی حیثیت سے ہوئی ہے۔

ایس ائی ٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ30اگست2015کو کلبورگی کی رہائش گاہ تک لانے والے اور شوٹر کو اسکوٹر پر بیٹھاکر لانے والے کے طور پر کرشنا مورتی مشکوک ہے۔

مذکورہ مصنف کو قتل کرنے والے گینگ اصل سرغنہ امول کالے کی تحویل حاصل کرنے کے ایک روز بعد ایس ائی ٹی کی جانب سے کرشنا مورتی کی شناخت اور گرفتاری کی بات منظرعام پر ائی ہے۔

گوری لنکیش قتل معاملہ میں وہ ملزم نمبر ایک ہے‘ جس کی تفتیش بھی ایس ائی ٹی کررہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے جس طرح کا خلاصہ کیس میں کیاہے وہ کرشنا مورتی سے ملتا ہے۔

کہاجاتا ہے کہ کرشنا مورتی اس نامعلوم گینگ کا حصہ ہے جس کا قیام 2011میں عمل میں آیاتھا جس کے ذریعہ مخالف ہندو لوگوں کو نشانہ بنایاجاتاہے۔

اس سے قبل وہ کسی تنظیم سے جڑہوا تھا یا نہیں اس بات کا اب تک کوئی انکشاف نہیں ہوا ہے۔

ابتداء میں گنیش مائسن اور امیت باڈی ان دنوں کا تعلق ہبلی سے ہے اور مبینہ طور پر دونوں گوری لنکیش کو قتل کرنے والے ٹیم کا بھی حصہ رہیں

اوروہیں کلبورگی معاملہ میں یہ دونوں شوٹر اور بائیک چلانے والے کے طور پر مشکوک ہیں۔