کشمیر کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے ، کشمیر ہمارا دل ہے ۔ : اسد اویسی کا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو جواب 

حیدرآباد : میں کل کی شولا پور میں ہوئے جلسہ میں بھی عمران خان کے بیان کی مذمت کرتا ہوں ۔ انہیں ہندوستان کے معاملات میں مداخلت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔ وہ ایک ایسے ملک میں مداخلت کرنے کی کوشش کررہے ہیں جہاں جمہوری طور حق رائے دہی کی جاتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس اتحا د المسلمین صدر اسد الدین اویسی ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک بہت اچھا ملک ہے۔ یہاں پرانتخابات کے دور ان آرمی اور آئی ایس آئی سے مدد حاصل کی جاتی ہے۔ ہم یہاں پر سکو ن طور انتخابات چاہتے ہیں ۔ ایسے حالا ت میں عمران خان کا بیان نہایت غلط ہے۔ اسد اویسی نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم بنتے ہیں تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ مسٹر اویسی نے کہا کہ میں عمران خان کو یہ بات یاد دلانا چاہتا ہوں کہ کشمیر کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے ۔ کشمیرہندوستان کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ کشمیرہمارا دل ہے ۔ کشمیر میں بہت سارے کام کرنا باقی ہے ۔ جن میں مودی ناکام ثابت ہوئے ۔ مسٹر اویسی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں او رپاکستان چاہتے ہیں کہ مودی دوبارہ وزیر اعظم نہ بنیں ۔

لیکن پاکستان وزیر اعظم عمران خان او رآئی ایس آئی چاہتے ہیں کہ مودی دوبارہ وزیر اعظم بنیں ۔ میں ملک کی عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ عمران خان کی خواہش کو پورا نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں کہیں پر بھی مودی لہر نظر نہیں آرہی ہے ۔