کسی کوبھی اپنے وطن کی خود مختاری پرہاتھ ڈالنے نہیں دیں گے ۔یوم تاسیس کے موقع پر محمد بن سلمان کا قوم سے خطاب 

دبئی : سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ مملکت کا ۸۸؍ واں یوم تاسیس ایک ہے کہ اس بات کو یاد کریں کہ ہمارے وطن کے بانی اور اس ملک کو ترقی کی شاہرا ہ پر ڈالنے والے شاہ عبدالعزیز بن عبد الرحمن آل سعود اور ان کی آنے والی نسلوں نے جو کچھ انجام دیا ۔سعودی ولی عہد نے یہ بات قومی یوم تاسیس کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

شہزادہ سلمان نے کہا کہ آج ہمیں فخر محسوس ہورہا ہے کہ ہمارے ملک نے بین الاقوامی ، اسلامی اور عرب دنیا کی دنیا کی سطح پر اپنا نام کمایا ۔ سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی امن میں موثر کردار ادا کررہا ہے ۔ اس نے ریاستی اداروں کے عمل کے ذریعے اقتصادی ترقی کے میدان میں کامیابیاں حاصل کیں ۔ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ بدعنوانیوں کے انسداد کیلئے حکومت نے شفافیت اورانصاف پر مبنی بنیادی اصولوں اور اقدامات کا سہارا لیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مملکت ویژن ۲۰۳۰ء کے اہداف کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے ۔ یہ پروگرام مملکت کو ترقی یافتہ صف اول کے ممالک کے درمیان لا کھڑا کرے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی اور خوش حالی کا یہ سفر خادم حرمین شریفین شاہ عبد العزیز آل سعود کی قیادت میں جاری وساری رہے گا ۔

محمد بن سلما ن اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے مملکت سعودی عرب کو الحرمین الشریفین اور حجاج کرام او رمعتمرین کی خدمات کا عظیم شرف بخشا ہے ۔اور مملکت اس سلسلے میں اعلی ترین خدمات پیش کرنے میں کوکسر نہیں چھوڑتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اس سرزمین سے اسلامی سفر کا آغاز ہوا او ریہی سے نبوت کی روشنی پھیلی ۔محمد بن سلمان نے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کوبھی اپنی خود مختاری پر ہاتھ ڈالنے نہیں دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج وطن اور دین کے تحفظ کے لئے دلیرانہ قربانیاں پیش کیں ۔انہوں نے آخرمیں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی خادم حرمین شریفین کی قیادت میں ہمارے عظیم وطن کے امن و امان اور ترقی کو دوام عطا فرمائے ۔آمین ۔