کسانوں کے مسائل کی یکسوئی ‘رعیتو بندھو اسکیم کا آغاز

نظام آباد میں کسانوں میں چیکس کی تقسیم ‘ ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کا خطاب

نظام آباد :13؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے آج متحدہ ضلع کے مختلف منڈلوں میں رعیتو بندھو اسکیم کے تحت کسانوں میں پٹہ دار پاس بک چیکس کی تقسیم عمل میں لائی محمود علی نے آرمور حلقہ کے آلور میں وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی ، صدرنشین کسان کوارڈنیشن کمیٹی مسٹر سکھیندرریڈی ، رکن پارلیمنٹ کے کویتا کے ہمراہ کسانوں میں چیکس کی تقسیم عمل میں لائی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے محمود علی نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندرشیکھر رائو کسانوں کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرتے ہوئے رعیتو بندھو اسکیم کا آغاز کیا اور کسانوں کو 24گھنٹے برقی سربراہی کو انجام دیتے ہوئے مثال قائم کی جبکہ سابق چیف منسٹر کرن کمار ریڈی علیحدہ ریاست تلنگانہ قیام کی صورت میں برقی سربراہی نا ممکن قرار دیا تھا ۔ یہ کانگریس کی آخری کرن تھی اور یہ کرن غائب ہوگئی ۔ تلنگانہ کے 40 فیصد اراضیات کے کئی تنازعہ تھے اس کے حل کیلئے چیف منسٹر نے محکمہ ریونیوکے موظف ملازمین کے زریعہ کئی متعدد مرتبہ اس پر غور کیا اور 15 ؍ ستمبر کے روز ریونیو کے اراضیات کو باقاعدہ بنانے کیلئے اقدامات شروع کیا ۔ 94 فیصد مسائل کو حل کئے گئے ۔ محمود علی نے فرضی پٹہ دار پاس بک تیار کرنے کی صورت میں سخت کارروائی اور انتباہ دیا ۔ پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل بھیجنے کا انہوں نے کسانوں سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کی اور کہا کہ تلنگانہ ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ اس موقع پر وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے کہا کہ ملک کی نظر رعیتو بندھو اسکیم پر ہے اور یہ ایک منفرد اسکیم ہے اور 70 سالہ جمہوری نظام میںپہلی مرتبہ اس طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں صدرنشین کوارڈنیٹشن کمیٹی گپتا سکھیندرریڈی نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ انتخابات کو نظر میں رکھ کر نہیں کیا گیا۔58 کسانوں کو اس سے فائدہ حاصل ہورہا ہے اور 1.61 لاکھ افراد کے محنتوں کا نتیجہ ہے اور اقل ترین کسانوں کو اقل ترین قیمتوں کی ادائیگی کی جارہی ہے ۔ رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے اپنی تقریر میں کہا کہ ریاست تلنگانہ حکومت کے قیام کے بعد 17 ہزار کروڑ روپئے کے قرضہ جات کی معافی 24گھنٹے برقی سربراہی ، 25 ہزار کروڑ روپئے کالیشور پراجیکٹ کی تعمیر سری رام ساگر اور نظام ساگر پراجیکٹوں کی اور کنالوں کی جدید تعمیر کی جارہی ہے اس موقع پر رکن اسمبلی جیون ریڈی کے علاوہ ضلع کلکٹر رام موہن رائو بھی موجود تھے ۔