کسانوں کو رعیتو بندھو اسکیم سے استفادہ کی اپیل

نارائن کھیڑ میں وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ کا جلسہ عام سے خطاب

نارائن کھیڑ ۔ /15 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ آج حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے منور منڈل کے مستقر کا دورہ کرکے ضلع پریشد ہائی میں منعقد کردہ رعیتو باندویتاکم پروگرام میں شرکت کرکے کسانوں کو پٹہ پاس بکس اور چیکس حوالے کئے ۔ اس موقع پر منعقد کردہ جلسہ عام سے ٹی ہریش راؤ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسانوں کو 4 ہزار روپئے مفت دیا جارہا ہے ۔ ان روپیوں سے کسان اپنے کھیت میں فصل اگاسکتے ہیں کہا ۔ انہوں نے یہ بات نارائن کھیڑ منور منڈل میں رعیتو باندوپتاکم پروگرام میں ایک جلسہ سے مخاطب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دسہرے تہوار کے موقع پر بھی 4 ہزار روپئے مفت کسانوں میں تقسیم کیا جائے گا ۔ ایک سال میں دو بار 4 ہزار ایک 4 ہزار ایک بار پورے ملاکر 8 ہزار دیا جائے گا ۔ 70 سال میں کانگریس جو کام نہیں کی ٹی آر ایس حکومت 4 سال کے عرصہ میں کی کہا ۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کے ذریعہ سنگور پراجکٹ میں پانی لاکر حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے مواضعات کسانوں کو پانی سربراہ کیا جائے گا کہا ۔ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ میں موجود 330 مواضعات میں سے 240 مواضعات کو مشن بھگیراتا اسکیم کے تحت پانی گھر گھر سربراہ کیا جارہا ہے ۔ باقی 90 مواضعات کو ایک مہینے کے اندر پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ نارائن کھیڑ حلقہ اسمبلی میں 314 کروڑ کے ذریعہ مشن بھگیراتا کے تحت پینے کے پانی کے پائپ لین گھر گھر کو نل دیا گیا کہا ۔ کسانوں کو 24 گھنٹے برقی سربراہ کیا جارہا ہے کہا ۔ عوام کسانوں سے اپیل کی کہ اس اسکیم سے استفادہ حاصل کریں ۔ اس پروگرام میں ان کے ہمراہ ضلع سنگاریڈی کلکٹر وینکٹیشم رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی ، رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد بی بی پٹیل مارکٹ کمیٹی کے نائب صدر ایم اے باسط نارائن کھیڑ سرپنچ ایم اے نجیب منور سرپنچ ماروتی ریڈی، منور منڈل پریشد کے صدر لکشمی کے علاوہ سرکاری عہدیداروں ٹی آر ایس قائدین ، اور ایم ایل سی راملو نائک کسان کثیر تعداد میں موجود تھے ۔