کریم نگر کی ہمہ جہت ترقی کا منصوبہ

کریم نگر /23 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر کریم نگر کو تمام تر سہولتوں سے لیں کرتے ہوئے ترقی دی جائے گی ۔ سڑکوں کی توسیع شہر کی ہر گلی تک آمد رفت کو ممکن بنانے ایمبولنس کے ذریعہ طبی امداد کو ہر مقام پر ممکن بنانے، فائر انجن خدمات کو بہتر بنانے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جارہا ہے ۔ یہاں مقامی صحافیوں کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے رکن اسمبلی گنگولہ کملاکر نے شہر کے مئیر رویندر سنگھ کے ہمراہ صحافیوں سے مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ترکاری مارکٹ کو غیر مجاز قبضہ داروں سے پاک کرلیا گیا ہے ۔ اس ترکاری مارکٹ میں تقریباً 550 ترکاری فروش کو ترکاری فروخت کرنے کیلئے جگہ مہیا کی جائے گی اور ان کے تعلق سے کسی بھی قسم کی ناانصافی نہیں کی جائے گی ۔ رعیتوں بازار کو بہتر بنانے کیلئے پانچ کروڑ روپئے کی منظوری حاصل کلی گئی ہے اور اس سلسلہ میں بہت جلد کاموں کا آغاز کردیا جائے گا ۔ اس کے سبب چھوٹے بیوپاری بھی رعیتو بازار میں روزگار حاصل کریں گے ۔ انہوں نے صحافیوں کے مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کی جائیں ۔ مئیر رویندر سنگھ نے کہا کہ برخواست کردہ ترکاری مارکٹ کی جگہ میونسپل کارپوریشن نے لی ہے جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق یہاں سے غیر مجاز قبضہ برخواست کیا گیا ہے اور اب سبھی ضرورت مند بیوپاریوں کو جگہ فراہم کی جائے گی ۔ شہر میں ایک سو سوئمنگ پول کی تعمیر کی منظوری مل چکی ہے جو ہاوزنگ بورڈ کالونی کے پاس تعیر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ کالونی کی تعمیر کیلئے یہ ممکن مدد کی جائے گی ۔ مئیر بلدیہ رویندر سنگھ اور مقامی ایم ایل اے گنگولہ کملاکر کے دوران سے اس بات کا تیقن دیا ۔ انہوں نبے کہا کہ صحافیوں کو مختص کردہ پانچ ایکڑ اراضی پر ہے ۔ کسی صورت رہائش مکانات تعمیر کرنے کا تیقن دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ اس موقع پر سید محی الدین کونڈ لکشمن کے پرکاش اے رویندر ، کرنا انجینیلو وجئے نرسمہا راؤ اور دیگر موجود تھے ۔