کریم نگر میں محکمہ موسمیات کے مراکز کی تنقیح

کریم نگر۔/8 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عنقریب آنے والے موسم برسات کے پیش نظر بارش کے متعلقہ تفصیلات کے اندراج کیلئے ضلع کریم نگر میں قائم کردہ مرکز کی ٹی ایس ڈی پی ایس ( تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی ) کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹو آفیسر وینو مادھو نے تنقیح کی۔ کلکٹریٹ کے احاطہ میں موجود مرکز موسم کی جانکاری کی انہوں نے تنقیح کی۔ ریاست تلنگانہ میں موجود924 آٹو میٹک مراکز موسم کی جانکاری میں ضلع کریم نگر میں 27 مراکز موجود ہیں۔ اس کی تنقیح کے ضمن میں ضلع میں 8 مراکز کی تنقیح کی گئی۔ ان مراکز کی کارکردگی ، کسی طرح کی دشواری کی صورت میں مرمت کیلئے اقدامات کی وینو مادھو نے صلاح دی۔ کریم نگر کلکٹریٹ کے احاطہ میں موجود مرکزکی کارکردگی ٹھیک ہے اس کے ذریعہ بارش کا اندراج ، ہوا کی رفتار ، درجہ حرارت، ہوا میں نمی کی تفصیلات کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ ریاست میں 42.4 ڈگری درجہ حرارت درج کیا گیا اور جمی کنٹہ میں 46.4 ڈگری درجہ حرارت درج کیا گیا۔ اس تنقیح میں سی پی او ڈی ایس او لکشمی ، مراکز موسم کی جانکاری کے ضلع انچارج سبھاش، ٹیکنیشن اور دیگر نے شرکت کی۔