کریم نگر میں صرف 546 ٹیچرس کی مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی

کریم نگر۔/31اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست بھر میں کے سی آر نے تمام محکمہ جات میں موجود مخلوعہ جائیدادوں کی بھرتی کا اعلان کیا تھا اور یکے بعد دیگرے اعلامیہ جاری کئے جانے کا امکان ہے۔اس کے تحت تعلیمی ترقی پر اولین توجہ دینے کے سلسلہ میں ٹیچرس کی جائیدادوں پر تقررات کی منصوبہ بندی کی حکومت نے تیاری شروع کردی ہے جس کے تحت کریم نگر محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے بھی مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اب 546 جائیدادوں کی نشاندہی کرلی ہے۔ ایسے میں ڈی ایس سی کے منتظر امیدوار تشویش میں مبتلاء ہوگئے ہیں۔ اس لئے کہ اب تک ایک ہزار سے زائد جائیدادیں پُر کئے جانے کا اعلامیہ ہوا تھا اور اب صرف 546 مخلوعہ جائیدادوں کی بات کی جارہی ہے جس کے باعث امیدواروں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔آنے والے تعلیمی سال تک ان مخلوعہ جائیدادو پر تقررات کی تکمیل کے پروگرام کے تحت ضلعی عہدیداروں نے رپورٹ دی ہے کہ تلگو میڈیم ایس جی ٹی 95کی ضرورت ہے۔ ضلع بھر میں6350 افراد ایس جی ٹی برسرخدمت ہیں۔ پرائمری اسکول میں بچوں کی تعداد کافی کم ہوجانے پر کچھ اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ ٹی ٹی سی کی تکمیل کرنے والے ہی اس جائیداد کیلئے اہل ہوں گے چنانچہ ہزاروں کی تعداد میں امیدوار اس جائیداد کیلئے مسابقت میں ہیں۔ اردو میڈیم اسکول میں 42 ایس جی ٹی جائیدادیں خالی ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اسکول اسسٹنٹ مختلف زمروں میں 210 مخلوعہ ہیں تلگو میڈیم 41تلگو بائیولوجیکل سائنس 42 سماجی علم 63 پوسٹ خالی ہیں ڈی ایس سی میں پی ای ٹی کی 106 جائیدادیں، اسکول اسسٹنٹ تلگو 41، اردو میڈیم 3، جغرافیہ تلگو 3، اردو3، سماجی علم تلگو 63 ، تلگو 26، ہندی 16 انگریزی 12اردو(1) ، جغرافیہ تلگو 3، اردو 3، ہندی پنڈت 23، 106، ایس جی ٹی تلگو 25، اردو میڈیم42، سیاسیات 42، تلگو میڈیم جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس کی وجہ سے بیروزگاروں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔