کرکٹ آسٹریلیا کا سماجی ویب سائیٹس پر پابندی پر غور

سڈنی /21 مئی ( اے ایف پی ) کرکٹ آسٹریلیا نے آج کہا ہے کہ سماجی رابطہ کے ویب سائیٹس پر فوراً پابندی کا اس کا کوئی ارادہ نہیں لیکن مستقبل قریب میں اس پر پابندی لگائے جانے کی امید ہے کیونکہ کھلاڑیوں کی جانب سے ان ویب سائیٹس کا بیجا استعمال کیا جارہا ہے ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے یہ بیان اپنے جارحانہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین ڈیویڈ وارنر کی جانب سے ٹوئیٹر پر دو صحافیوں کے خلاف نازیبا بیان جاری کرنے کے بعد پیدا شدہ تنازعہ کے ضمن میں جاری کیا ہے ۔ وارنر جنہوں نے ٹوئیٹر پر دو صحافیوں کے خلاف نازیبا بیان جاری کیا ہے جس پر انہیں تادیبی کارروائی کا سامنا ہے نیز ان پر سزا بھی عائد ہونے کے امکانات بھی ہیں ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے صدر جیمس سودر لینڈ نے وارنر تنازعہ پر لب کشائی سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا ہے کہ سماجی رابطے کے ویب سائیٹس کھلاڑیوں اور ان کے مداحوں کے درمیان رابطہ کا ایک اہم ذریعہ ہے اور اس کے ذریعہ کرکٹ کو فروغ بھی ملتا ہے ۔ میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے جیمس نے مزید کہا کہ وہ کھلاڑیوں کو سماجی رابطہ کے ویب سائیٹس کے استعمالات کیلئے حوصلہ افزائی کریں گے کیونکہ یہ کھلاڑیوں اور شائقین کے درمیان رابطے کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔ جیمس نے کہا کہ سماجی رابطے کے ویب سائیٹس کے ا ستعمالات کیلئے پالیسی کی تیاری کا تبادلہ خیال نہیں ہوا ہے لیکن ضروری ہے کہ اس کے متعلق کوئی اہم فیصلہ کیا ہے ۔