کرناٹک کیڈر کے ائی اے ایس افیسر کی لکھنو میں نعش دستیاب۔ پولیس نے کہاکہ موت مشتبہ حالت میں ہوئی ہے۔

لکھنو۔ ایک انڈین ایڈمنسٹرٹیو سروسیس ( ائی اے ایس) افسرجس کا تعلق کرناٹک کیڈر سے ہے نے نعش چہارشنبہ کے روز ایک گیسٹ ہاوز سے ملی۔متوفی انوراگ تیوری سال2007بیاچ کے افیسر تھے جو کرناٹک کے فوٹ اینڈ سپلائی ڈپارٹمنٹ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

پولیس نے مشتبہ حالات میں موت کا شک ظاہر کیاہے۔ تیوری کا آبائی مقام اترپردیش ہے ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق‘ تیوری کا حالیہ عرصہ میں ان کی بیوی کے ساتھ طلاق ہوا تھا۔ تیواری کے رشتے کے بعد راہول پانڈے نے اے این ائی سے کہاکہ شادی کے پہلے دن سے ہی ان کا بیوی کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا۔

راہول نے کہاکہ ’’ فی الحال ہمیں کسی بھی شک نہیں ہے۔ دیگر گھروالوں کی آمد کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا‘‘۔ سیول اسپتال کے میڈیکل سپریڈنٹ اشوتوش کمار دوبے نے کہاکہ کوئی بھی نتیجہ اخذ کرنا عجلت ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ’’ ان کے گال پر زخموں کے نشان ہیں۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا ہے۔ رپورٹس آنے تک کچھ نہیں کہاجاسکتا‘‘۔