کرناٹک میں وزیراعلی کامسئلہ،میڈیا کی اختراع:کھرگے

بنگالورو، 14مئی(سیاست ڈاٹ کام)کرناٹک میں جہاں کل ووٹوں کی گنتی ہونے والی ہے ، وزیراعلی کے مسئلہ پر جاری بیانات کے درمیان لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر اور کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ملک ارجن کھرگے نے کہا کہ میڈیا ہی نے اختلافات پیدا کرنے کے لئے اس مسئلہ کو اٹھایا ہے ۔انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ہائی کمان ،اس مسئلہ پر فیصلہ کرے گا۔انہوں نے کہاکہ اب صرف 12گھنٹے کی ہی بات ہے ۔وزیراعلی سدارامیا نے گزشتہ روز واضح کیا تھا کہ اگر پارٹی دلت کو وزیراعلی بنانا چاہتی ہے تو وہ اس عہدہ کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ اسی دوران جے ڈی ایس کے سربراہ ایچ ڈی کماراسوامی جو سنگاپور میں ہیں،توقع ہے کہ آج رات تک بنگالورو پہنچ جائیں گے ۔بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنے معمول کے چیک اپ کے لئے سنگاپور گئے ہوئے تھے ۔