کرناٹک انتخابی مقابلے کے مین آف دی سیریز کے حقدار دانش علی

نئی دہلی۔ جنتا دل (سکیولر) کے سکریٹری جنرل کنور دانش علی نے کرناٹک میں جے ڈی(ایس) اور کانگریس کے اتحاد کو پروان چڑھانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ کرناٹک انتخابات میں مخلوط اسمبلی میں تیسرے نمبر پر رہنے کے باوجودجے ڈی (ایس) نے کانگریس کی مدد سے حکومت کی تشکیل عمل میں لائی۔

یہاں تک کہ دونوں کے درمیان تلخ تعلقات تھے ‘ دومسلم لیڈرس دونوں سیاسی جماعتوں کی طرف سے بی جے پی کے اقدام سے قبل اپنے اتحاد کا باضابطہ اعلان کردیا۔ انتخابات کے بعد اتحا د کے اعلان میں تیزی سب سے زیادہ چونکا دینے ولا معاملہ ہے۔

ہندو کے مطابق علی جو جے ڈی ( ایس) کے سربراہ ایچ ڈی دیوی گوڑا کے قریبی مانے جاتے سے پہلے کانگریس کے سینئر لیڈر اوربحران میں حالات کو سنبھالنے والے راجیہ سبھا رکن غلام نبی آزادنے الائنس کے متعلق ربط قائم کیا۔

علی نے آزاد کے کال کے متعلق سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوی گوڑا اور مسٹر کمارا سوامی دونوں کو واقف کروایا۔دونوں پارٹیوں نے اپنا ہوم ورک پورا کیا اور جے ڈی ایس نے صاف کردیا کہ بی جے پی کے ساتھ جانے کو وہ تیار نہیں ہے۔

دانش علی کانگریس کے ساتھ اتحاد کوعوامی رحجان کے پیش نظر قطعیت دی او ردونوں پارٹیوں نے معاہدے کو قطعیت دی۔انتخابات سے قبل جے ڈی (ایس) اور مایاوتی کی بہوجن سماج پارٹی( بی ایس پی) کے ساتھ اتحاد میں بھی 54سالہ دانش علی نے اہم رو ل ادا کیا ہے ۔

وہ کرناٹک انتخابی مقابلے کے مین آف دی سیریز رہے ہیں۔