کرائسٹ چرچ میں متاثرہ مسجد النور کے باہر عوام نے نماز ادا کی ۔ 

کرائسٹ چرچ : پچھلے جمعہ نماز جمعہ کے عین قبل کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے ہوا ۔ جن میں ۵۰؍ افراد شہید ہوگئے ۔ اور کئی زخمی ہوگئے۔ ان حملوں کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے ۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا نے بھی ان حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں اظہار یکجہتی کے لئے متاثرہ مسجد ’’ النور مسجد‘‘ کے باہر تقریبا بیس ہزار عوام جمع ہوئے ۔ ان عوام میں وزیر اعظم نیوزی لینڈ جسینڈا بھی شامل تھیں ۔

واضح رہے کہ مسجد النور وہی مسجد ہے جہاں دہشت گرد نے حملہ کیا تھا ۔ اس موقع جسینڈا نے عوام سے خطاب کیا ۔ انہوں نے حدیث شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سارے انسان ایک جسم کے مانند ہیں جب جسم کے کسی عضو کو تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے ۔ جسینڈا اس موقع کالے رنگ کا اسکارف پہنی ہوئی تھیں ۔ اس موقع پر شہیدوں کو یاد یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیاگیا ۔ مسجد النور کے امام گمل فوڈا جو حملہ کے وقت مسجد میں موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کی آنکھوں میں نفرت اور غصہ بھرا ہوا تھا ۔ لیکن آج اسی جگہ پر میں دیکھ رہا ہوں کہ ہزاروں لوگوں کی آنکھوں میں پیار و محبت بھرا ہوا ہے ۔ اور آج ساری دنیا میں محبت و بھائی چارگی کو فروغ مل رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دنیا کو بتادیا کہ نیوزی لینڈ کو مذہبی رواداری کے تحت تقسیم نہیں کیا جاسکتا ۔ اور آج ساری دنیا دیکھ سکتی ہے کہ محبت و اتحاد بہترین نمونہ نیوزی لینڈ ہے۔ امام صاحب نے کہاکہ یہ بات سچ ہے کہ ہمارے دل ٹوٹے ہوئے ہیں لیکن ہمارے عزائم ٹوٹے ہوئے نہیں ہیں ۔