کتابوں سے اوپر اٹھ کر عوام سے ربط پیدا کرنے سرکاری ملازمین کو وزیراعظم نریندر مودی کا مشورہ

مسوری (اتراکھنڈ) ۔ 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج زیرتربیت سرکاری عہدیداروں سے کہا کہ وہ کتابوں سے اوپر اٹھ کر عوام کی بہتر خدمت کیلئے ان سے ربط پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کریں۔ انہوں نے زیرتربیت عہدیداروں کو جو 92 ویں فاونڈیشن کورس کے طالب علم ہیں اور لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈیمی میں زیرتعلیم ہیں، کہا کہ کتابیں پڑھنا ٹھیک ہے لیکن عہدیداروں کو چوکس رہنا چاہئے اور اپنے اطراف کے عوام کی بہتر خدمت کیلئے تیار رہنا چاہئے۔