کانگریس کی زیراقتدار ریاست مدھیہ پردیش میں گائے ویلفیر ہوا ہائی ٹیک‘ گائیوں کی بروقت نگرانی کے لئے ایپ

بھوپال ۔ مدھیہ پردیش میں گائے کی دیکھ بھال اب ہائی ٹیک طریقے سے ہوگی‘ مذکورہ گائیوں کی صحت اور ہرروز ان کا خیال رکھنے کے لئے اب ایک ایپ کا استعمال کیاجارہا ہے ‘ جس کا لنک گائے کے ماک میویشیوں کے محکمہ سے وابستہ عہدیداروں اور فیلڈ ٹیم سے جڑا رہے گا۔

انمل ہسبنڈری منسٹر لاکھن سنگھ نے ٹی او ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ایپ کے ذریعہ حکومت گائے کی حفاظت کے متعلق تمام پراجکٹس اور منصوبہ کی نگرانی کرے گی۔ صحت کے متعلق تفصیلات کے علاوہ ‘ یہ بروقت جانکاری فراہم کرے گا کتنے میویشی سڑکوں پرآوارہ ہیں جنھیں اٹھاکر گائے شیلٹر میں پہنچایاگیاہے۔ اندرون ایک ماہ اس پر عمل شروع ہوجائے گا‘‘۔

مدھیہ پردیش انتظامیہ چوبیس گھنٹے گائیو ں پر نظر رکھنے اور ان کے مسلسل ہلت چیکٹ ‘ چارے کا خیال رکھنے کا راستہ تلاش کررہا ہے۔ایک مرتبہ ایپ کام کرنا شروع کردے تو انمل ہسبنڈری محکمے کے عہدیداروں کو روزانہ کی سررمیوں کی جانکاری مل جائے گی جس کی انتظامیہ تحقیق بھی کریں گے۔

ہر وقت میویشیوں کے اسپتال کو لائی جانے والے ایک گائے ‘ اس کی بیماری کے متعلق تفصیلات‘ جگہ اور علاج کا طریقہ مالک کے فون نمبر کے ساتھ اپلوڈ کیاجائے گا۔

جب کبھی گائے کو چارہ یا دوا جائے گی تو مذکورہ ایپ اس کے متعلق سینئر عہدیدار کوپاپ اپ الرٹ جاری کرے گا جس کے متعلق وہ مالک سے فون کرکے جانکاری درست ہے یا نہیں معلوم کریں گے۔

ریاست میں کانگریس کی زیرقیادت حکومت ریاستی سطح پر گاؤں شالہ تعمیر کرنے او رگائے ویلیفر ٹیکس شروع کرنے کے متعلق سونچ رہی ہے تاکہ 1000گائے شیڈس تعمیر کئے جائیں‘ریاستی حکومت نے گائے کے یومیہ الاؤنس میں پانچ گنا کا اضافہ کیاہے۔

سال2017میں مدھیہ پردیش ملک کی پہلی ریاست تھی جہاں پر میویشیوں کے لئے آدھار نمبر جاری کیاگیاتھا