کانگریس وفد کی جناب زاہد علی خاں سے ملاقات و تہنیت کی پیشکشی

سیاسی مستقبل کیلئے انیل کمار یادو کو نیک تمناؤں کا اظہار
حیدرآباد۔13اکٹوبر(سیاست نیوز) یوتھ کانگریس کے تلنگانہ اسٹیٹ پریسڈنٹ انیل کمار یادو نے ادارے سیاست پہنچ کر مدیر جناب زاہد علی خان سے ملاقات کی اور ان کے سیاسی مستقبل کے لئے نیک تمنائوں کے اظہار کی خواہش کی ۔ سابق رکن پارلیمنٹ سکندر آباد انجن کمار یادو‘ سابق کارپوریٹر بھولکپور جناب واجد حسین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وفد نے جناب زاہدعلی خان کو تہنیت پیش کیا۔ بعد ازاں انیل کمار یادو نے کہاکہ مشیر آباد کانگریس پارٹی انہیںامیدوار بنائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ باضابطہ پارٹی اعلان سے قبل میری خواہش تھی کہ میں جناب زاہد علی خان سے آشیرواد لے لوں۔انیل کمار یاد و نے کہاکہ مشیر آباد کانگریس پارٹی کا مضبوط قلعہ ہے اور وہاں سے کانگریس پارٹی کو جیت کو کوئی نہیںروک سکتا ۔ بے روزگاری کے مسلئے پر ریاست بھر میں یوتھ کانگریس اسٹیٹ پریسڈنٹ کی حیثیت سے انہوں نے کافی بڑی مہم چلائی ہے ۔ انیل کمار یادو نے مزیدکہاکہ ٹی آ رایس حکومت تمام محاذو ںپر ناکام ہوگئی ہے اور ہمارا مقصد تلنگانہ سے فرقہ پرست طاقتوں کا صفایا کرناہے۔ انہو ںنے کہاکہ ٹی آر ایس دعوی کررہی ہے کہ شہر کی سڑکیںگڑھوں او رکھڈوں سے پا ک ہیں تاہم ہم نے یہ ثابت کردیاہے کہ شہر کی کوئی بھی سڑک گڑھوں او رکھڈوں سے محفوظ نہیںہے۔انہوں نے کہاکہ ٹی آر ایس نے 12 فیصد مسلم تحفظات کا وعدہ کیاتھا او رچار سالوں میںاپنا وعدہ پور ا کرنے میںناکام رہی ۔ پچھلے چار سالوں میںپسماندہ طبقات کو کسی قسم کی کوئی مراعات پیش نہیں کی گئی ۔ انہوں نے اُردو کے ساتھ ہونے والی ناانصافیو ں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اُردو صرف ایوان اسمبلی تک محدو د ہوکر رہ گئی اور آج بھی کسی محکمہ میںاُردو میںدرخواستوں کو قبول نہیں کیاجارہا ہے جبکہ کہاکہ اقلیتی مالیتی کارپوریشن سے قرضہ جات کی اجرائی میں بھی تاخیر کی وجہہ سے لوگو ںکو کافی پریشانیو ں کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ انہو ںنے کہاکہ ایک لاکھ سے زائد درخواستیں داخل کی گئی تھیںمگر چار ہزار درخواستوں پر ہی قرضہ جات جاری کئے گئے ہیں۔انیل کمار یادو نے کہاکہ نہ صرف مشیر آباد بلکہ ریاست میں کانگریس پارٹی کی حکومت ہوگی ۔