کانگریس تمام مذاہب کی خوشحالی والا ہندوستان چاہتی ہے : راہل گاندھی 

حیدرآباد : صدر کانگریس راہل گاندھی نے واضح کیا کہ کانگریس ایک ایسے ہندوستان میں دلچسپی رکھتی ہے جس میں تمام مذاہب کے لوگ خوشحال ہوں ۔ترقی کریں ، نچلی ذات کے لوگوں پر ظلم نہ کریں ۔ کانگریس ایک ایسا ہندوستا ن چاہتی ہے جس میں خواتین آزادی کے ساتھ رہ سکیں ۔خواتین کی عزت آبرو کا احترام کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ایسا ہندوستان چاہتی ہے جس میں اقلیتیں گھر سے باہر نکلنے میں خوف محسوس نہ کریں ۔راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس ہی ہندستان کا جذبہ ہے ۔

صدر کانگریس نے آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں نے یہ بات کہی ۔انہوں نے مزیدکہا کہ وزیر خزانہ نے رقم لے کرفرار ہونے والے وجے مالیا کو ملک چھوڑنے دیا ۔او رخود کو چوکیدار کہنے والے وزیر اعظم اس پر خاموش بیٹھے رہے ۔ وزیر اعظم کو چاہئے تھا کہ وہ انہیں ان کے عہدہ سے برخواست کردیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا کیو نکہ وہ بھی ایک خود رشوت خور ہیں ۔راہل گاندھی نے کہا کہ رافیل کا معاملہ بھی اٹھایا او رکہا کہ یوپی اے کے دورے حکومت میں 126رافل جہاز فرانس سے خریدے گئے تھے ۔ ایروناٹکس لیمیٹیڈ کمپنی جس کو طیاروں کا ۷۰؍ سال کا تجربہ ہے ۔ اس کے بجائے مودی نے اپنے دوست انیل امبانی کو فائد ہ پہنچانے کیلئے طیاروں کا معاہدہ انہیں دیدیا ۔ حالانکہ انیل امبانی کو رافل جہازوں میں کوئی تجربہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی ،نوٹ بندی کے ذریعہ عوام کے جیب سے رقم نکال کر سرکردہ امیروں کے جیبیں بھری گئی ہیں ۔ راہل گاندھی نے وعدہ کیا کہ کانگریس کے دورے اقتدار پر آنے کے بعد کسانوں کے قرضے جات معاف کردئے جائیں گے ۔ کیو نکہ کی سیاست غریبوں کی سیاست ہے ۔ مسٹر راہل نے کہا کہ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف فراہم کرنے کے وعدہ کو بھی پورا نہیں کیاگیا ۔