کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی اور تین جج رام مندر کی تعمیر میں رخنہ اندازی کررہے ہیں : آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار

راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے لیڈراندریش کمارنے رام مندرکی تعمیرمیں ہورہی تاخیرکے لئے کانگریس پربڑا الزام عائد کیا ہے۔ آرایس ایس لیڈراندریش کمارنے الزام لگایا کہ کانگریس، کمیونسٹ اور’دوتین جج’ ان گنہگاروں میں ہیں، جوانصاف میں تاخیر کر کے اجودھیا میں رام مندرکی تعمیرمیں رخنہ اندازی کررہے ہیں۔ انہوں نے دوہرایا کہ آرایس ایس کا مطالبہ ہے کہ مندرکی تعمیرکے لئے حکومت آرڈیننس لائے۔

آرایس ایس لیڈرنےکہا “ہم حکومت سے پارلیمنٹ میں بحث کرانے کی اپیل کرتے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ جلدازجلد انصاف ہونا چاہئے۔ پورے ملک کا جذبہ ہے کہ جتنی جلد ہوسکے بھگوام رام کی مندرکی تعمیرہونی چاہئے”۔ آرایس ایس لیڈراندریش کمار نے پنے میں پریس کانفرنس کے دوران یہ باتیں کہی۔

اندریش کمارنےیہ بھی کہا کہ رام مندرکے موضوع پربی جے پی پرکانگریس اورکمیونسٹ جماعتوں کو’متھیا’ بتاکرمسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ برسراقتداربی جے پی آئندہ لوک سبھا الیکشن میں سیاسی فائدہ لینے کے لئے رام مندرکے موضوع کونہیں اٹھا رہی ہے۔ قابل ذکرہے کہ آرایس ایس کی ذیلی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اندریش کمارپروگرام میں شرکت کے لئے پنے میں موجود تھے۔

آرایس ایس لیڈرنے الزام لگایا “رام مندرمعاملے میں انصاف کی تاخیرکے لئے کانگریس اورکمیونسٹ جماعتیں اصلی گنہگارہیں۔ تیسرے گنہگارسپریم کورٹ کے دو تین جج ہیں، جو تاخیرکرتے جارہے ہیں اورایسے اقدامات سے معاملے میں رکاوٹ آرہی ہے”۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تین سال عدالت عظمیٰ نے واضح طورپرکہا تھا کہ وہ زمین کے مالکانہ حق کے معاملے میں روزانہ کی سماعت کرے گا اورجلد ازجلد فیصلہ یقینی کرے گا۔